سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ گھوڑوں سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1522

گھوڑیوں کو خچر پیدا کرانے کے لئے گدھوں سے جفتی کرانے کے کی سخت مذمت کے بارے میں۔

راوی: حمید بن مسعدہ , حماد , ابوجہضم , عبداللہ بن عبیداللہ بن عباس , ابن عباس

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي جَهْضَمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَالَ لَا قَالَ فَلَعَلَّهُ کَانَ يَقْرَأُ فِي نَفْسِهِ قَالَ خَمْشًا هَذِهِ شَرٌّ مِنْ الْأُولَی إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدٌ أَمَرَهُ اللَّهُ تَعَالَی بِأَمْرِهِ فَبَلَّغَهُ وَاللَّهِ مَا اخْتَصَّنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْئٍ دُونَ النَّاسِ إِلَّا بِثَلَاثَةٍ أَمَرَنَا أَنْ نُسْبِغَ الْوُضُوئَ وَأَنْ لَا نَأْکُلَ الصَّدَقَةَ وَلَا نُنْزِيَ الْحُمُرَ عَلَی الْخَيْلِ

حمید بن مسعدہ، حماد، ابوجہضم، عبداللہ بن عبیداللہ بن عباس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ان سے سوال کیا کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر اور نماز عصر میں قرأت فرمایا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ اس شخص نے عرض کیا ہو سکتا ہے کہ وہ دل دل میں پڑھتے ہوں۔ انہوں نے فرمایا تمہارا جسم اور چہرہ چھل جائے یہ تو تم نے پہلے سے بری (اور غلط) بات کہہ دی ہے۔ اس لئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک بندے (اور ایک انسان تھے) اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جس بات کا حکم فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو پہنچا دیا اور اللہ کی قسم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم اہل بیعت کے واسطے تین چیز کے علاوہ کوئی خاص بات نہیں فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو حکم فرمایا کہ تم اچھی طرح سے وضو کرو اور تم صدقہ خیرات کی چیز نہ کھایا کرو اور گدھوں کو گھوڑیوں پر نہ چھوڑا کرو۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever keeps a horse for the cause of Allah out of faith in Allah and believing the promise of Allah, its feed, water, urine and dung will all count as Hasanat in the balance of his deeds.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں