گھوڑوں کی پیشانی کے بالوں کو (ہاتھوں سے) بٹنے سے متعلق
راوی: عمران بن موسی , عبدالوارث , یونس , عمرو بن سعید , ابوزرعہ بن عمرو بن جریر , جریر
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتِلُ نَاصِيَةَ فَرَسٍ بَيْنَ أُصْبُعَيْهِ وَيَقُولُ الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ الْأَجْرُ وَالْغَنِيمَةُ
عمران بن موسی، عبدالوارث، یونس، عمرو بن سعید، ابوزرعہ بن عمرو بن جریر، حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی دو انگلیوں سے گھوڑے کی پیشانی کو بل دیتے ہوئے فرما رہے تھے کہ گھوڑوں کی پیشانی میں تاقیامت خیر و برکت لکھ دی گئی ہے اور وہ اجر اور غنیمت ہے۔
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “There is goodness in the forelocks of horses until the Day of Resurrection.” (Sahih)