اگر کسی کا شوہر ہمبستری سے قبل ہی انتقال کر جائے تو اس کی عدت؟
راوی: محمود بن غیلان , زید بن حباب , سفیان , منصور , ابراہیم , علقمہ , ابن مسعود
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا حَتَّی مَاتَ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ لَهَا مِثْلُ صَدَاقِ نِسَائِهَا لَا وَکْسَ وَلَا شَطَطَ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ وَلَهَا الْمِيرَاثُ فَقَامَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ الْأَشْجَعِيُّ فَقَالَ قَضَی فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ امْرَأَةٍ مِنَّا مِثْلَ مَا قَضَيْتَ فَفَرِحَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
محمود بن غیلان، زید بن حباب، سفیان، منصور، ابراہیم، علقمہ، حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا کہ ایک آدمی نے کسی خاتون سے نکاح کیا اور اس کے واسطے مہر مقرر کرنے سے قبل اور ہم بستری کئے بغیر ہی وفات کر گیا۔ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اس کو مہر مثل دیا جائے گا نہ اس میں کسی قسم کی کوئی کمی کی جائے گی اور یہ اضافہ اس کو عدت مکمل کرنا ہوگی اور اس کو میراث اور وراثت میں بھی حصہ ملے گا۔ یہ بات سن کر معقل بن سنان اشجعی کھڑے ہوئے اور فرمایا ہم میں سے ایک بروع بنت واثق نامی خاتون کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کے فیصلہ کی طرح ہی فیصلہ فرمایا تھا اس بات پر ابن مسعود خوش ہو گئے۔
It was narrated from ‘Abdullah that the shorter Surah, that speaks of women (At-Talaq) was revealed after Al-Baqarah. (Sahih)