جس وقت لوگ کسی بچہ سے متعلق اختلاف کریں تو اس وقت قرعہ ڈالنا۔
راوی: عمرو بن علی , یحیی , اجلح , شعبی , عبداللہ بن ابوخلیل , زید بن ارقم
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ الْأَجْلَحِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ بِالْيَمَنِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ شَهِدْتُ عَلِيًّا أُتِيَ فِي ثَلَاثَةِ نَفَرٍ ادَّعَوْا وَلَدَ امْرَأَةٍ فَقَالَ عَلِيٌّ لِأَحَدِهِمْ تَدَعُهُ لِهَذَا فَأَبَی وَقَالَ لِهَذَا تَدَعُهُ لِهَذَا فَأَبَی وَقَالَ لِهَذَا تَدَعُهُ لِهَذَا فَأَبَی قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنْتُمْ شُرَکَائُ مُتَشَاکِسُونَ وَسَأَقْرَعُ بَيْنَکُمْ فَأَيُّکُمْ أَصَابَتْهُ الْقُرْعَةُ فَهُوَ لَهُ وَعَلَيْهِ ثُلُثَا الدِّيَةِ فَضَحِکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی بَدَتْ نَوَاجِذُهُ
عمرو بن علی، یحیی، اجلح، شعبی، عبداللہ بن ابوخلیل، حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھا اور ان دنوں حضرت علی ملک یمن میں تھے کہ ایک شخص خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ میں حاضر تھا ایک روز حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں پس تین آدمی آئے اور وہ تینوں شخص ایک عورت کے بچہ سے متعلق دعوی دار تھے۔ اس وقت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ان میں سے ایک کو کیا تو چھوڑ دیتا ہے اس بچے کو اپنے ساتھی کے لئے اس نے انکار کیا۔ پھر دوسرے شخص سے دریافت کیا کہ کیا تو ساتھی کے لئے اس بچہ کو چھوڑتا ہے پھر تیسرے سے دریافت کیا اس نے بھی انکار کیا۔ یہ بات سن کر حضرت علی نے فرمایا تم لوگ آپس میں مختلف ہو اور جھگڑا کرتے ہو اور میں اب قرعہ ڈالوں گا اور تم میں سے جس کسی کا قرعہ میں نام آئے گا تو اس کو وہ لڑکا ملے گا اور اس پر دو تہائی دیت پڑے گی۔ جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ واقعہ سنا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہنسی آ گئی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دانت مبارک نظر آنے لگے۔
It was narrated that Zaid bin Arqam said: “While we were with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, a man came to him from Yemen and started telling him (about an incident) while ‘All was still in Yemen. He said: ‘Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, three men were brought to ‘All who were disputing about a child, and they all had intercourse with a woman during a single menstrual cycle.” And he quoted the same Hadith. (Da‘if)