ظہار سے متعلق احادیث
راوی: اسحاق بن ابراہیم , جریر , اعمش , ثمیم بن سلمہ , عروہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَسِعَ سَمْعُهُ الْأَصْوَاتَ لَقَدْ جَائَتْ خَوْلَةُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَشْکُو زَوْجَهَا فَکَانَ يَخْفَی عَلَيَّ کَلَامُهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُکَ فِي زَوْجِهَا وَتَشْتَکِي إِلَی اللَّهِ وَاللَّهُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَکُمَا الْآيَةَ
اسحاق بن ابراہیم، جریر، اعمش، تمیم بن سلمہ، عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جو سنتا ہے تمام آوازوں کو۔ حضرت خولہ خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئیں اور انہوں نے اپنے شوہر کا شکوہ پیش کیا یعنی ان کے ظہار کرنے سے مکان اور بال بچے سب کے سب تباہ ہو گئے اور وہ اپنی گفتگو مجھ سے چھپاتی تھی۔ جس وقت اللہ تعالیٰ نے عزت اور بزرگی والے اللہ نے یہ آیت کریمہ" قَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُکَ فِي زَوْجِهَا وَتَشْتَکِي إِلَی اللَّهِ وَاللَّهُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَکُمَا الْآيَةَ" آخر تک نازل فرمائی۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے اس خاتون کی بات سن لی جو کہ تجھ سے جھگڑا کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ تم دونوں کا سوال و جواب سنتا ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ظہار اور اس کے کفارہ کا بیان فرمایا۔
‘Ikrimah said: “A man came to the Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and said: ‘Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم,’ and that he had declared Zihar to his wife, then he had intercourse with her before he did what he had to do. He said: ‘What made you do that?’ He said: ‘Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! I saw the whiteness of her calves in the moonlight.’ The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Keep away until you have done what you have to do.’ (One of the narrators) Ishaq said in his Hadith: “Keep away from her until you have done what you have to do.” The wording is that of Muhammad. (Hasan) Abu ‘Abdur-Rahman (An-Nasa’i) said: The Mursal is more worthy of being considered correct than the (of this narration), and Allah, Glorious is He and Most High, knows best.