ظہار سے متعلق احادیث
راوی: اسحاق بن ابراہیم , معتمر , ح , حکم بن ابان , عکرمہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْمُعْتَمِرُ ح وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ الْحَکَمَ بْنَ أَبَانَ قَالَ سَمِعْتُ عِکْرِمَةَ قَالَ أَتَی رَجُلٌ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّهُ ظَاهَرَ مِنْ امْرَأَتِهِ ثُمَّ غَشِيَهَا قَبْلَ أَنْ يَفْعَلَ مَا عَلَيْهِ قَالَ مَا حَمَلَکَ عَلَی ذَلِکَ قَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ رَأَيْتُ بَيَاضَ سَاقَيْهَا فِي الْقَمَرِ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَزِلْ حَتَّی تَقْضِيَ مَا عَلَيْکَ وَقَالَ إِسْحَقُ فِي حَدِيثِهِ فَاعْتَزِلْهَا حَتَّی تَقْضِيَ مَا عَلَيْکَ وَاللَّفْظُ لِمُحَمَّدٍ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ الْمُرْسَلُ أَوْلَی بِالصَّوَابِ مِنْ الْمُسْنَدِ وَاللَّهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَی أَعْلَمُ
اسحاق بن ابراہیم، معتمر، ح ، حکم بن ابان، حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس نے اپنی اہلیہ سے ظہار کر لیا تھا پھر اس نے کفارہ ادا کرنے سے قبل عورت سے ہمبستری کر لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے یہ حرکت کس وجہ سے کی؟ اور تجھ کو کس بات نے اس کام پر آمادہ کیا وہ شخص کہنے لگا اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ کو اس عورت کی سفید سفید پنڈلیاں چاندنی میں نظر آئیں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس سے دور رہو جس وقت تک تم ادا نہ کرو جو کچھ تمہارے ذمہ ادا کرنا لازم ہے اب مصنف نسائی شریف فرما رہے ہیں کہ راوی حضرت اسحاق نے اپنی حدیث شریف میں فرمایا ہے اور اس حدیث کے لفظ محمد کے ہیں اور مصنف فرماتے ہیں کہ اس حدیث کا مرسل ہونا صحیح اور اولی ہے مسند ہونے سے اور اللہ تعالیٰ زیادہ دانا ہے۔
It was narrated that ‘Ikrimah said: “A man declared Zihar to his wife, then had intercourse with her before he had offered the expiation. He mentioned that to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to him: ‘What made you do that?’ He said: ‘May Allah have mercy on you, Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم. I saw her anklets, or her calves, in the light of the moon.’ The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said:‘Keep away from her until you have done that which Allah, the Mighty and Sublime, has commanded.” (Hasan)