سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ طلاق سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1397

ظہار سے متعلق احادیث

راوی: محمد بن رافع , عبدالرزاق , معمر , حکم بن ابان , عکرمہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ أَبَانَ عَنْ عِکْرِمَةَ قَالَ تَظَاهَرَ رَجُلٌ مِنْ امْرَأَتِهِ فَأَصَابَهَا قَبْلَ أَنْ يُکَفِّرَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا حَمَلَکَ عَلَی ذَلِکَ قَالَ رَحِمَکَ اللَّهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُ خَلْخَالَهَا أَوْ سَاقَيْهَا فِي ضَوْئِ الْقَمَرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَزِلْهَا حَتَّی تَفْعَلَ مَا أَمَرَکَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ

محمد بن رافع، عبدالرزاق، معمر، حکم بن ابان، حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے ظہار کیا لیکن اس نے پھر اس عورت سے ہمبستری کرلی کفارہ ادا کرنے سے قبل۔ اس کے بعد اس نے اپنا حال خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ وہ کونسی چیز تھی کہ جس نے تجھ کو اس کام پر آمادہ کیا؟ اس نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رحم فرمائے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے دیکھی اس کے پاؤں کی کڑی یعنی اس کے پاؤں میں پازیب دیکھی یا اس نے کہا کہ میں نے اس کی پنڈلیاں چاند کی روشنی میں دیکھیں۔ یہ بات سن کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اس سے دور رہو جس وقت تک کہ وہ کام (کفارہ) انجام دو جو کہ تم کو عزت اور بزرگی والے اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے۔

It was narrated from Ibn ‘Abbas that a man came to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم who had declared Zihar from his wife, then he had intercourse with her. He said: “Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, I declared Zihar on my wife, then I had intercourse with her before I offered the expiation.” He said: “What made you do that, may Allah have mercy on you?” He said: “saw her anklets in the light of the moon.” He said: “Do not approach her until you have done that which Allah, the Mighty and Sublime, has commanded.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں