سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ طلاق سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1373

جو شخص اپنے دل میں طلاق دے اس کے متعلق

راوی: عبیداللہ بن سعید , ابن ادریس , مسعر , قتادہ , زراہ بن اوفی , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي مَا وَسْوَسَتْ بِهِ وَحَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا مَا لَمْ تَعْمَلْ أَوْ تَتَکَلَّمْ بِهِ

عبیداللہ بن سعید، ابن ادریس، مسعر، قتادہ، زراہ بن اوفی، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ میری امت کی ان باتوں پر گرفت نہیں فرماتے جو کہ اس کے قلب میں ہیں یا جو ان کے قلب میں وسوسے پیدا ہوتے ہیں یہاں تک کہ وہ اس پر عمل کریں یا اس کے متعلق گفتگو کریں۔

It was narrated from Abu Hurairah that — (one of the narrators) ‘Abdur-Rahman said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم — said: ‘Allah, the Most High, has forgiven my Ummah for everything that enters the mind, so long as it is not spoken of or put into action.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں