سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ طلاق سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1362

اگر کوئی شخص بیوی سے اس طریقہ سے کہے کہ جا تو اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر رہ لے

راوی: محمد بن جبلہ و محمد بن یحیی بن محمد , محمد بن موسیٰ بن اعین , ابیہ , اسحاق بن راشد , زہری , عبدالرحمن بن عبداللہ کعب بن مالک

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَبَلَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ إِسْحَقَ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ وَهُوَ أَحَدُ الثَّلَاثَةِ الَّذِينَ تِيبَ عَلَيْهِمْ يُحَدِّثُ قَالَ أَرْسَلَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِلَی صَاحِبَيَّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُکُمْ أَنْ تَعْتَزِلُوا نِسَائَکُمْ فَقُلْتُ لِلرَّسُولِ أُطَلِّقُ امْرَأَتِي أَمْ مَاذَا أَفْعَلُ قَالَ لَا بَلْ تَعْتَزِلُهَا فَلَا تَقْرَبْهَا فَقُلْتُ لِامْرَأَتِي الْحَقِي بِأَهْلِکِ فَکُونِي فِيهِمْ فَلَحِقَتْ بِهِمْ

محمد بن جبلہ و محمد بن یحیی بن محمد، محمد بن موسیٰ بن اعین، اپنے والد سے، اسحاق بن راشد، زہری، عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت کعب سے سنا (راوی کہتے ہیں) کہ وہ ان تین افراد میں سے ایک ہیں کہ جن کی توبہ قبول ہوئی وہ اپنی حالت اس طرح سے بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو میرے اور میرے ساتھی کے پاس بھیجا اور اس شخص نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تم کو حکم فرمایا ہے کہ تم اپنی خواتین سے علیحدگی اختیار کرلو اور تم ان کے پاس نہ جاؤ۔ حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے قاصد سے دریافت کیا کہ کیا میں اپنی اہلیہ کو طلاق دے دوں یا میں کیا کروں؟ تو اس نے جواب دیا کہ تم اس کو طلاق نہ دو بلکہ اس سے علیحدگی اختیار کرلو اور تم اس کے پاس نہ جاؤ۔ حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اہلیہ سے کہا جاؤ تو اپنے لوگوں میں شامل ہو جاؤ اور تو وہیں جا کر رہ۔ چنانچہ ان کی بیوی ان ہی لوگوں میں جا کر شامل ہو گئی۔

‘Abdur-Rahman bin ‘Abdullah bin Ka’b bin M narrated that his father said: “heard my father Ka’b bin Malik — who was one of the three whose repentance was accepted say:
‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم sent word to me and to my two companions saying: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم commands you to keep away from your wives. I said to his envoy: Shall I divorce my wife, or what should I do? He said: No, just keep away from her, and do not approach her. I said to my wife: Go to your family and stay with them. So she went to them.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں