کوئی شخص عورت کو صحبت کرنے سے قبل طلاق دے
راوی: محمد بن علاء , ابومعاویہ اعمش , ابراہیم , اسود , عائشہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ فَدَخَلَ بِهَا ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يُوَاقِعَهَا أَتَحِلُّ لِلْأَوَّلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا حَتَّی يَذُوقَ الْآخَرُ عُسَيْلَتَهَا وَتَذُوقَ عُسَيْلَتَهُ
محمد بن علاء، ابومعاویہ اعمش، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ کسی شخص نے یہ مسئلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ کسی شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں۔ پھر اس کی بیوی نے دوسرے شخص سے شادی کرلی اور دوسرا شوہر اور عورت دونوں کے درمیان خلوت (صحیحہ) بھی ہوگئی لیکن مرد نے اس عورت سے صحبت نہیں کی اور اس عورت کو طلاق دے دی تو کیا ایسی عورت پہلے شوہر کے لئے حلال ہوگئی یا نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ عورت پہلے شوہر کے لئے حلال نہیں ہو گی۔ جب تک دوسرا شوہر اس عورت کی مٹھاس کا ذائقہ نہ چکھ لے اور وہ عورت اس شخص کی مٹھاس کا ذائقہ نہ چکھ لے۔
It was narrated from Ibn Tawus, from his father, that Abu As-Sahba’ came to Ibn ‘Abbas and said: “Ibn ‘Abbas! Did you not know that the threefold divorce during the time of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and Abu Bakr, and during the early part of ‘Umar’s Caliphate, used to be counted as one divorce?” He said: “Yes.” (Sahih)