جو شخص نکاح کے وقت موجود نہ ہو تو اس کو اس کی دعا دینے سے متعلق
راوی: قتیبہ , حماد بن زید , ثابت , انس
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی عَلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَقَالَ مَا هَذَا قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَی وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ بَارَکَ اللَّهُ لَکَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ
قتیبہ، حماد بن زید، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کپڑے پر ایک نشان دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ کیا ہے؟ حضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ میں نے ایک خاتون سے نکاح کر لیا ہے اور اس کا مہر سونے کی گٹھلی کے وزن کے برابر مقرر کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا دی اور فرمایا کہ اس نکاح میں اللہ تعالیٰ تم کو برکت عطا فرمائے اور تم ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔
It was narrated from Anas that ‘Abdur-Rahman bin ‘Awl came with a trace of saffron on him, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “What’s this for?” He said: “I have married a woman.” He said: “What dowry did you give?” He said: “The weight of a Nawdh (five Dirhams) of gold.” He said: “Give a WalImah (wedding feast) even if it is with one sheep.” (Sahih)