سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ نکاح سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1274

کسی کے واسطے شرم گاہ حلال کرنا

راوی: محمد بن معمر , حبان , ابان , قتادہ , خالد بن عرفطہ , حسیب بن سالم

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُنَيْنٍ وَيُنْبَزُ قُرْقُورًا أَنَّهُ وَقَعَ بِجَارِيَةِ امْرَأَتِهِ فَرُفِعَ إِلَی النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فَقَالَ لَأَقْضِيَنَّ فِيهَا بِقَضِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ کَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَکَ جَلَدْتُکَ وَإِنْ لَمْ تَکُنْ أَحَلَّتْهَا لَکَ رَجَمْتُکَ بِالْحِجَارَةِ فَکَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَهُ فَجُلِدَ مِائَةً قَالَ قَتَادَةُ فَکَتَبْتُ إِلَی حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ فَکَتَبَ إِلَيَّ بِهَذَا

محمد بن معمر، حبان، ابان، قتادہ، خالد بن عرفطہ، حضرت حسیب بن سالم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت نعمان بن بشیر کی خدمت میں ایک مقدمہ پیش ہوا اور وہ اس شخص کا تھا کہ جس کا نام عبدالرحمن تھا اور لوگوں نے اس کا نام قرقور بھی رکھ لیا تھا وہ جھگڑا یہ تھا کہ وہ شخص اپنی بیوی کی باندی سے ہم بستری کر بیٹھا حضرت نعمان بن بشیر فرمانے لگے کہ میں اس مقدمہ کا فیصلہ اس طرح سے کروں گا کہ جس طریقہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا تھا اور حضرت نعمان بن بشیر نے فرمایا کہ اگر تیرے واسطے وہ باندی حلال کر دی تھی تو میں تمہیں کوڑے ماروں گا ورنہ پھر میں تجھ کو سنگسار کروں گا آخرکار اس کو سو کوڑے مارے کیونکہ اس کی بیوی نے اس کو وہ باندی حلال کر دی تھی حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نقل کرتے ہیں کہ میں نے حسیب بن سالم کو تحریر کیا تھا کہ اس نے مجھ کو یہی لکھا تھا۔

It was narrated from An Numan bin Bashir that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said, concerning a man who had intercourse with his wife’s slave woman: “If she let him do that, I will flog him with one hundred stripes, and if she did not let him do that, I will stone him (to death).” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں