ایسی خاتون کا بیان کہ جس نے کسی مرد کو بغیر مہر کے خود پر ہبہ اور بخشش کیا
راوی: ہارون بن عبداللہ , معن , مالک , ابوحازم , سہل بن سعد
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ وَهَبْتُ نَفْسِي لَکَ فَقَامَتْ قِيَامًا طَوِيلًا فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ زَوِّجْنِيهَا إِنْ لَمْ يَکُنْ لَکَ بِهَا حَاجَةٌ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ عِنْدَکَ شَيْئٌ قَالَ مَا أَجِدُ شَيْئًا قَالَ الْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ فَالْتَمَسَ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ شَيْئٌ قَالَ نَعَمْ سُورَةُ کَذَا وَسُورَةُ کَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاهَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ زَوَّجْتُکَهَا عَلَی مَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ
ہارون بن عبد اللہ، معن، مالک، ابوحازم ، حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کرنے لگی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنی جان کی بخشش دے رہی ہوں وہ عورت یہ جملہ کہہ کر کھڑی ہوگئی اور دیر تک کھڑی رہی اس دوران ایک شخص اٹھا اور عرض کرنے لگا کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس خاتون کی خواہش نہ ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس خاتون کا مجھ سے نکاح فرما دیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ اس شخص نے عرض کیا کہ مجھے کچھ بھی میسر نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا کہ جاؤ تم تلاش کر لاؤ اگرچہ کوئی لوہے کی انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو۔ وہ ڈھونڈے گیا تو کچھ نہ پایا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم کو قرآن کریم آتا ہے؟ اس نے کہا جی ہاں۔ مجھ کو یہ سورتیں یاد ہیں اور اس شخص نے ان سورتوں کا نام لیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے تمہارا نکاح اس خاتون سے کر دیا اس قرآن پر جو کہ تم کو یاد ہے (یعنی مہر کے بدلہ تمہارا نکاح کر دیا)۔
It was narrated from An Numan bin Bashir that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said, concerning a man who had intercourse with his wife’s slave woman: “If she let him do that, I will flog him with one hundred stripes, and if she did not let him, I will stone him (to death).” (Hasan)