سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ نکاح سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1253

اسلام قبول کرنے کی شرط رکھ کر نکاح کرنا

راوی: قتیبہ , محمد بن موسی , عبداللہ بن عبداللہ بن ابوطلحہ , انس

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ تَزَوَّجَ أَبُو طَلْحَةَ أُمَّ سُلَيْمٍ فَکَانَ صِدَاقُ مَا بَيْنَهُمَا الْإِسْلَامَ أَسْلَمَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ قَبْلَ أَبِي طَلْحَةَ فَخَطَبَهَا فَقَالَتْ إِنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ فَإِنْ أَسْلَمْتَ نَکَحْتُکَ فَأَسْلَمَ فَکَانَ صِدَاقَ مَا بَيْنَهُمَا

قتیبہ، محمد بن موسی، عبداللہ بن عبداللہ بن ابوطلحہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابوطلحہ نے حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کیا اور ان دونوں کے درمیان اسلام تھا۔ چنانچہ ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام قبول کرنے سے قبل اسلام قبول کیا۔ اس کے بعد ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو پیغام نکاح بھیجا۔ ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے جواب دیا کہ میں تو اسلام قبول کر چکی۔ اگر تم بھی اسلام قبول کرلو تو میں تم سے نکاح کر لوں گی پھر وہ مسلمان ہوئے اور ان کا مہر اسلام مقرر ہوا۔

It was narrated that Anas said: “Abu Talhah proposed marriage to Umm Sulaim and she said: ‘By Allah, a man like you is not to be rejected, Abu Talhah, but you are a disbeliever and I am a Muslim, and it is not permissible for me to marry you. If you become Muslim, that will be my dowry, and I will not ask you for anything else.’ So he became Muslim and that was her dowry.” (one of the narrators) Thabit said: “I have never heard of a woman whose dowry was more precious than Umm Sulaim (whose dowry was) Islam. And he consummated the marriage with her, and she bore him a child.” (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں