رضاعت میں گواہی کے متعلق
راوی: علی بن حجر , اسمعیل , ایوب , ابن ابوملیکہ , عبید بن ابومریم , عقبہ بن حارث , عقبہ
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ عُقْبَةَ وَلَکِنِّي لِحَدِيثِ عُبَيْدٍ أَحْفَظُ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً فَجَائَتْنَا امْرَأَةٌ سَوْدَائُ فَقَالَتْ إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُکُمَا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ فَقُلْتُ إِنِّي تَزَوَّجْتُ فُلَانَةَ بِنْتَ فُلَانٍ فَجَائَتْنِي امْرَأَةٌ سَوْدَائُ فَقَالَتْ إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُکُمَا فَأَعْرَضَ عَنِّي فَأَتَيْتُهُ مِنْ قِبَلِ وَجْهِهِ فَقُلْتُ إِنَّهَا کَاذِبَةٌ قَالَ وَکَيْفَ بِهَا وَقَدْ زَعَمَتْ أَنَّهَا قَدْ أَرْضَعَتْکُمَا دَعْهَا عَنْکَ
علی بن حجر، اسماعیل، ایوب، ابن ابوملیکہ، عبید بن ابومریم، عقبہ بن حارث، حضرت عقبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک خاتون سے نکاح کیا تو ایک کالے رنگ کی عورت آئی اور کہنے لگی کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے اس پر میں خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور میں نے بتلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چہرہ انور پھیر لیا۔ میں دوسری جانب سے آیا اور عرض کیا کہ وہ جھوٹی عورت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہم کیسے مان لیں کہ وہ جھوٹی ہے حالانکہ وہ کہتی ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے تم اس کو چھوڑ دو۔
It was narrated that Al-Bara’ said: “I met my maternal uncle who was carrying a flag (for an expedition) and I said: ‘Where are you going?’ He said: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم is sending me to a man who has married his father’s wife after he died, to strike his neck or kill him.” (Sahih)