احرام کی حالت میں نکاح کرنے کی ممانعت
راوی: ہارون بن عبداللہ , معن , مالک و حارث بن مسکین , ابن قاسم , عثمان بن عفان
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْکِينٍ قِرَائَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَنَّ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْکِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْکِحُ وَلَا يَخْطُبُ
ہارون بن عبد اللہ، معن، مالک و حارث بن مسکین، ابن قاسم، حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا محرم نہ تو خود نکاح کرے نہ دوسرے کا نکاح کرائے اور نہ نکاح کا پیغام بھیجے۔
‘Uthman bin ‘Affan, may Allah be pleased with him, narrated that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “The Muhrim should not get married, arrange a marriage for someone else, nor propose marriage.” (Sahih)