سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ نکاح سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1162

کوئی خاتون جس سے شادی کرنا چاہے تو وہ خود اس سے (ہونے والے شوہر سے) کہہ سکتی ہے

راوی: محمد بن مثنی , مرحوم بن عبدالعزیز عطار ابوعبدالصمد , ثابت بنانی

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنِي مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارُ أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ قَالَ سَمِعْتُ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ يَقُولُ کُنْتُ عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ وَعِنْدَهُ ابْنَةٌ لَهُ فَقَالَ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَرَضَتْ عَلَيْهِ نَفْسَهَا فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَکَ فِيَّ حَاجَةٌ

محمد بن مثنی، مرحوم بن عبدالعزیز عطار ابوعبدالصمد، حضرت ثابت بنانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ان کی لڑکی بھی ان کے پاس موجود تھی۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ ایک خاتون خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میری ضرورت ہے؟ یعنی اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میری ضرورت ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے نکاح فرمائیں۔

It was narrated from Anas that a woman offered herself in marriage to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم. The daughter of Anas laughed and said: “How little was her modesty.” Anas said: “She was better than you; she offered herself in marriage to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں