(نکاح کے واسطے) بہترین خواتین کون سی ہیں؟
راوی: قتیبہ , لیث , ابن عجلان , سعید , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النِّسَائِ خَيْرٌ قَالَ الَّتِي تَسُرُّهُ إِذَا نَظَرَ وَتُطِيعُهُ إِذَا أَمَرَ وَلَا تُخَالِفُهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهَا بِمَا يَکْرَهُ
قتیبہ، لیث، ابن عجلان، سعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ بہترین عورت کون سی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ خاتون کہ اس کا خاوند جب اس کو دیکھے تو وہ اس کو خوش کر دے اور جس وقت وہ حکم دے تو وہ اس کی فرما برداری کرے اور اپنے نفس اور دولت میں اس کی رائے کے خلاف نہ کرے۔
It was narrated from ‘Abdullah bin ‘Amr bin Al-’As that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “This world is all temporary conveniences, and the best temporary convenience of this world is a righteous woman.” (Sahih)