کنواری لڑکیوں سے نکاح سے متعلق احادیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
راوی: قتیبہ , حماد , عمرو , جابر
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ قَالَ تَزَوَّجْتُ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَتَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ بِکْرًا أَمْ ثَيِّبًا فَقُلْتُ ثَيِّبًا قَالَ فَهَلَّا بِکْرًا تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُکَ
قتیبہ، حماد، عمرو، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نکاح کیا اور خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا کہ کیا تم نے نکاح کر لیا ہے؟ اے جابر! میں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیوہ خاتون سے (نکاح کیا ہے) یا کنواری لڑکی سے؟ میں نے عرض کیا کہ بیوہ خاتون سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے کنواری لڑکی سے کس وجہ سے شادی نہیں کی کہ وہ تم سے کھیلتی اور تم اس سے کھیلتے۔ (یعنی وہ تمہارا دل خوش کرتی اور تم اس کا دل خوش کرتے)
It was narrated that Jabir said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم met me and said: ‘Jabir, have you got married to a woman since I last saw you?’ I said: ‘Yes, Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم .‘ He said: ‘To a virgin or to a previously married woman?’ I said: ‘To a previously-married woman.’ He said: ‘Why not a virgin, so she could play with you?” (Sahih)