نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نکاح سے متعلق فرمان اور ازواج مطہرات اور ان چیزوں کے بارے میں جو کہ اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حلال فرمائی لیکن لوگوں کے واسطے حلال نہیں کیا تاکہ یہ بات ظاہر ہو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری مخلوق پر بزرگی و فضیلت ہے۔
راوی: ابراہیم بن یعقوب , ابن ابی مریم , سفیان , عمرو بن دینار , عطاء , ابن عباس
أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ تِسْعُ نِسْوَةٍ يُصِيبُهُنَّ إِلَّا سَوْدَةَ فَإِنَّهَا وَهَبَتْ يَوْمَهَا وَلَيْلَتَهَا لِعَائِشَةَ
ابراہیم بن یعقوب، ابن ابی مریم، سفیان، عمرو بن دینار، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جس وقت وفات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح مبارک میں نو بیویاں تھیں جن میں سے حضرت سودہ کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام کے پاس تشریف لے جایا کرتے تھے۔ اس لئے کہ انہوں نے اپنا نمبر حضرت عائشہ صدیقہ کو دے دیا تھا
Anas narrated that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to go around to his wives in a single night, and at that time he had nine wives.(Sahih)