جو شخص مجاہد کے گھر والوں کے ساتھ خیانت کرے
راوی: احمد بن سلیمان , جعفر بن عون , ابوعمیس , عبداللہ بن عبداللہ بن جبر , عبداللہ بن جبیر
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ جَبْرًا فَلَمَّا دَخَلَ سَمِعَ النِّسَائَ يَبْکِينَ وَيَقُلْنَ کُنَّا نَحْسَبُ وَفَاتَکَ قَتْلًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ وَمَا تَعُدُّونَ الشَّهَادَةَ إِلَّا مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِنَّ شُهَدَائَکُمْ إِذًا لَقَلِيلٌ الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهَادَةٌ وَالْبَطْنُ شَهَادَةٌ وَالْحَرَقُ شَهَادَةٌ وَالْغَرَقُ شَهَادَةٌ وَالْمَغْمُومُ يَعْنِي الْهَدِمَ شَهَادَةٌ وَالْمَجْنُونُ شَهَادَةٌ وَالْمَرْأَةُ تَمُوتُ بِجُمْعٍ شَهِيدَةٌ قَالَ رَجُلٌ أَتَبْکِينَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ قَالَ دَعْهُنَّ فَإِذَا وَجَبَ فَلَا تَبْکِيَنَّ عَلَيْهِ بَاکِيَةٌ
احمد بن سلیمان، جعفر بن عون، ابوعمیس، عبداللہ بن عبداللہ بن جبر، حضرت عبداللہ بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مزاج پرسی کے واسطے تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین کو روتے ہوئے سنا وہ کہہ رہی تھیں کہ ہماری آرزو تھی کہ تم لوگ جہاد میں شہید ہوتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم لوگ اس شخص کو شہید خیال کرتے ہو جو جہاد میں شہید ہو؟ اگر ایسا ہوتا تو لوگوں میں بہت کم شہدا ہوتے لیکن جہاد میں مارے جانے والا شخص شہید ہے اور پیٹ کے مرض میں مرنے والا شخص شہید ہے اور جل کر مرنے والا شخص شہید ہے اور ڈوب کر مرنے والا شخص شہید ہے اور مرض ذات الجنب میں مرنے والا شخص شہید ہے پھر ایک آدمی نے عرض کیا کہ کیا تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں رو رہی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان کو رونے دو اس لئے کہ مرنے سے قبل رونا ممنوع نہیں ہے لیکن جب کوئی شخص مر جائے تو پھر رونے والا نہ روئے
It was narrated from Jabr that he entered with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم upon someone who was dying, and the women were weeping. Jabr said: “Are you weeping when the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم is sitting here?” He said: “Let them weep so long as he is among them, but if he dies no one should weep for him.”(Sahih).