جو شخص رمضان المبارک میں دن میں روزہ رکھے اور رات میں عبادت میں مشغول رہے؟
راوی: نوح بن حبیب , عبدالرزاق , معمر , زہری , ابوسلمہ , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرَغِّبُ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَأْمُرَهُمْ بِعَزِيمَةٍ قَالَ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
نوح بن حبیب، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابوسلمہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک میں کھڑے ہونے کی (یعنی تراویح اور عبادت کی) ترغیب فرمایا کرتے تھے لیکن سختی کے ساتھ حکم نہیں فرماتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص رمضان المبارک میں ایمان کے ساتھ کھڑا ہوا اجر و ثواب کے واسطے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to encourage (US) to pray Qiyam during Ramadan, without insisting on that, and he said: ‘Whoever spends the nights of Ramadan in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)