جو شخص رمضان المبارک میں دن میں روزہ رکھے اور رات میں عبادت میں مشغول رہے؟
راوی: ربیع بن سلیمان , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , ابوسلمہ بن عبدالرحمن , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي رَمَضَانَ مَنْ قَامَهُ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
ربیع بن سلیمان، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک کے متعلق فرماتے تھے کہ جو شخص ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے اس ماہ میں کھڑا ہوا تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔
Abu Salamah bin ‘Abdur Rahman narrated that Abu Hurairah said: “I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say concerning Ramadan: ‘Whoever spends its night in prayer (Qiyam) out of faith and in the hope of reward, he will be forgiven his previous sins.” (Sahih)