سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 99

سر پر مسح کی کیفیت کا بیان

راوی: عتبہ بن عبداللہ , مالک و ابن انس , عمرو بن یحیی , اپنے والد سے , عبداللہ بن زید بن عاعم , عمرو بن یحیی , اپنے والد ماجد

أَخْبَرَنَا عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مَالِکٍ هُوَ ابْنُ أَنَسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ وَهُوَ جَدُّ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی هَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي کَيْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ نَعَمْ فَدَعَا بِوَضُوئٍ فَأَفْرَغَ عَلَی يَدِهِ الْيُمْنَی فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ ثُمَّ ذَهَبَ بِهِمَا إِلَی قَفَاهُ ثُمَّ رَدَّهُمَا حَتَّی رَجَعَ إِلَی الْمَکَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْهُ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ

عتبہ بن عبداللہ ، مالک و ابن انس ، عمرو بن یحیی اپنے والد سے ، عبداللہ بن زید بن عاعم ، عمرو بن یحیی اپنے والد ماجد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے عبداللہ بن زید بن عاصم سے عرض کیا کہ آپ مجھ کو دکھلا سکتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طریقہ سے وضو کیا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا جی ہاں اور پھر انہوں نے پانی منگوا کر دائیں ہاتھ پر ڈالا اور دونوں ہاتھوں کو دو دو مرتبہ دھویا پھر تین مرتبہ کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا پھر تین مرتبہ چہرہ دھویا پھر دو مرتبہ دونوں بازو کہنیوں تک دھوئے۔ پھر ہاتھوں سے سر کا اس طریقہ سے مسح کیا کہ دونوں ہاتھوں کو آگے سے پیچھے کی طرف لے گئے پھر ہاتھوں کو پیچھے سے آگے کی جانب لائے۔ یہاں تک کہ اسی جگہ ہاتھوں کو واپس لائے کہ جس جگہ سے شروع کیا تھا پھر دونوں پاؤں کو دھویا۔

It was narrated from ‘Amr bin Yahya that his father said to ‘Abdullah bin Zaid bin ‘Asim — who was one of the Companions of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and the grandfather of ‘Amr bin Yahya “Can you show me how the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to perform Wudu? ‘Abdullah bin Zaid said: “Yes. He called for (water for) Wudu and poured some onto his right hand, washing his hands twice. Then he rinsed his mouth and nose three times, then washed his face three times, then he washed his hands twice, up to the elbows. Then he wiped his head with his hands, back and forth, starting at the front of his head and moving his hands to the nape of his neck, then bringing them back to the place he started. Then he washed his feet.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں