سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث ۔ حدیث 983

نماز عصر کی شروع والی دو رکعت میں قرات

راوی: قتیبہ , ابن ابوعدی , حجاج , الصواف , یحیی بن ابی کثیر , عبداللہ بن ابوقتادہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ حَجَّاجٍ الصَّوَّافِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي الرَّکْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ وَسُورَتَيْنِ وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا وَکَانَ يُطِيلُ الرَّکْعَةَ الْأُولَی فِي الظُّهْرِ وَيُقَصِّرُ فِي الثَّانِيَةِ وَکَذَلِکَ فِي الصُّبْحِ

قتیبہ، ابن ابوعدی، حجاج، الصواف، یحیی بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر اور نماز عصر کی پہلی دو رکعت میں سورت فاتحہ اور دو سورت پڑھا کرتے تھے اور ایک آدھ آیت کریمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طریقہ سے پڑھا کرتے تھے کہ ہم لوگ وہ آیت کریمہ سن لیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر کی پہلی رکعت لمبی کرتے اور دوسری رکعت چھوٹی یعنی مختصر کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز فجر میں بھی اسی طریقہ سے کرتے تھے۔

It was narrated that Jabir bin Samurah said: “The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to recite “By the night as it envelops.” in Zuhr and something similar in ‘Asr, and he would recite something longer than that in ubh. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں