سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 93

وضو میں چہرہ دھونا

راوی: قتیبہ , ابوعوانہ , خالد بن علقمہ , عبد خیر

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ أَتَيْنَا عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَقَدْ صَلَّی فَدَعَا بِطَهُورٍ فَقُلْنَا مَا يَصْنَعُ بِهِ وَقَدْ صَلَّی مَا يُرِيدُ إِلَّا لِيُعَلِّمَنَا فَأُتِيَ بِإِنَائٍ فِيهِ مَائٌ وَطَسْتٍ فَأَفْرَغَ مِنْ الْإِنَائِ عَلَی يَدَيْهِ فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا مِنْ الْکَفِّ الَّذِي يَأْخُذُ بِهِ الْمَائَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَی ثَلَاثًا وَيَدَهُ الشِّمَالَ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَی ثَلَاثًا وَرِجْلَهُ الشِّمَالَ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَعْلَمَ وُضُوئَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهُوَ هَذَا

قتیبہ ، ابوعوانہ ، خالد بن علقمہ ، عبد خیر سے روایت ہے کہ ہم لوگ حضرت علی بن ابی طالب کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہ اس وقت نماز سے فارغ ہو چکے تھے۔ انہوں نے وضو کا پانی منگوایا۔ ہم لوگوں نے کہا کہ یہ اس پانی کا کیا کریں گے یہ نماز سے تو فارغ ہو چکے ہیں (شاید) ہم لوگوں کو طریقہ وضو بتلانے کے لئے پانی منگوایا ہے بہرحال ان کے پاس ایک برتن آیا کہ جس میں پانی تھا اور ایک طشت آیا انہوں نے برتن سے اپنے ہاتھوں پر پانی ڈالا اور ان کو تین مرتبہ دھویا اس کے بعد کلی کی اور تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا اور اسی ہاتھ سے پانی ڈالا جس ہاتھ سے وہ پانی لے رہے تھے۔ اس کے بعد چہرہ کو تین مرتبہ دھویا اور تین مرتبہ دایاں ہاتھ دھویا اور تین ہی مرتبہ بایاں ہاتھ دھویا اور ایک مرتبہ سر کا مسح فرمایا۔ پھر دایاں پاؤں دھویا تین مرتبہ اور بایاں پاؤں بھی تین مرتبہ دھویا اور اس کے بعد انہوں نے فرمایا۔ جس شخص کو یہ خواہش ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طریقے سے وضو کرتے تھے تو اس کے واسطے یہی وضو ہے۔

It was narrated that ‘Abd Khair said: “We came to ‘Ali bin Abi Talib, may Allah be pleased with him, and he had prayed. He called for water and we said: ‘What is he going to do with it when he has (already) prayed? He only wants to teach us.’ A vessel of water and a basin were brought to him. He poured some water onto his hand and washed it three times, then he rinsed his mouth and nose three times from the hand with which he took the water. Then he washed his face three times, and he washed his right hand three times, and his left hand three times, and wiped his head once, then he washed his right foot three times and his left foot three times. Then he said: ‘Whoever would like to learn how the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم did Wudu’, this is it.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں