سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث ۔ حدیث 905

تکبیر تحریمہ اور قرأت کے درمیان ایک ذکر خداوندی

راوی: محمد بن مثنی , حجاج , حماد , ثابت و قتادہ و حمید , انس

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ وَقَتَادَةَ وَحُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا إِذْ جَائَ رَجُلٌ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ حَفَزَهُ النَّفَسُ فَقَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا کَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَکًا فِيهِ فَلَمَّا قَضَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ أَيُّکُمْ الَّذِي تَکَلَّمَ بِکَلِمَاتٍ فَأَرَمَّ الْقَوْمُ قَالَ إِنَّهُ لَمْ يَقُلْ بَأْسًا قَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُ وَقَدْ حَفَزَنِي النَّفَسُ فَقُلْتُهَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَيْ عَشَرَ مَلَکًا يَبْتَدِرُونَهَا أَيُّهُمْ يَرْفَعُهَا

محمد بن مثنی، حجاج، حماد، ثابت و قتادہ و حمید، انس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک روز نماز پڑھانے میں مشغول تھے کہ اس دوران ایک شخص حاضر ہوا اس کا سانس پھول رہا تھا تو اس شخص نے کہا اللَّهُ أَکْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا کَثِيرًا آخر تک تو جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھا چکے تو ارشاد فرمایا تم لوگوں میں سے کس شخص نے یہ کلمات پڑھے ہیں؟ لوگ خاموش ہوگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس شخص نے کوئی بری بات نہیں کہی۔ اس شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے یہ کلمات کہے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا کہ وہ سب کے سب جلدی کر رہے تھے کون ان کلمات کو اٹھا کر لے جائے۔

It was narrated from Anas that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Abu Bakr, and ‘Umar, may Allah be pleased with them both, would start their recitation with: “All the praise and thanks be to Allah, the Lord of all that exists.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں