سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ امامت کے متعلق احادیث ۔ حدیث 868

نماز پڑھنے کے واسطے اول اور افضل وقت نکلنے سے متعلق

راوی: احمد بن محمد بن مغیرة , عثمان , شعیب , زہری , ابوسلمہ بن عبدالرحمن , ابوعبداللہ , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْأَغَرُّ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا مَثَلُ الْمُهَجِّرِ إِلَی الصَّلَاةِ کَمَثَلِ الَّذِي يُهْدِي الْبَدَنَةَ ثُمَّ الَّذِي عَلَی إِثْرِهِ کَالَّذِي يُهْدِي الْبَقَرَةَ ثُمَّ الَّذِي عَلَی إِثْرِهِ کَالَّذِي يُهْدِي الْکَبْشَ ثُمَّ الَّذِي عَلَی إِثْرِهِ کَالَّذِي يُهْدِي الدَّجَاجَةَ ثُمَّ الَّذِي عَلَی إِثْرِهِ کَالَّذِي يُهْدِي الْبَيْضَةَ

احمد بن محمد بن مغیرة، عثمان، شعیب، زہری، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، ابوعبد اللہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص (مسجد میں) نماز ادا کرنے کے واسطے تمام لوگوں سے پہلے حاضر ہو تو اس شخص کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کہ کسی نے ایک اونٹ قربانی کے واسطے مکہ مکرمہ بھیجا پھر اس کے بعد جو شخص آئے وہ ایسا ہے کہ جیسے کہ کسی شخص نے ایک بیل گائے کو قربانی کرنے کے واسطے بھیجا۔ پھر اس کے بعد جو شخص آئے تو اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کہ کسی شخص نے (راہ اللہ میں) ایک مینڈھا بھیجا۔ پھر اس کے بعد جو شخص آئے تو وہ شخص ایسا ہے کہ جیسے کہ کسی شخص نے مرغی بھیجی۔ پھر اس کے بعد جو شخص آئے تو وہ شخص ایسا ہے کہ جیسے کہ کسی نے ایک انڈا بھیجا۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘When the Iqamah for prayer is said, there is no prayer except the prescribed prayer.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں