جو شخص نماز فجر تنہا ادا کر چکا ہو پھر جماعت ہو تو نماز دوبارہ پڑھ لے
راوی: زیاد بن ایوب , ہشیم , یعلی بن عطاء , جابربن یزید بن اسودعامری
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْلَی بْنُ عَطَائٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ الْعَامِرِيُّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْفَجْرِ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَلَمَّا قَضَی صَلَاتَهُ إِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ فِي آخِرِ الْقَوْمِ لَمْ يُصَلِّيَا مَعَهُ قَالَ عَلَيَّ بِهِمَا فَأُتِيَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا فَقَالَ مَا مَنَعَکُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا قَالَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا قَالَ فَلَا تَفْعَلَا إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِکُمَا ثُمَّ أَتَيْتُمَا مَسْجِدَ جَمَاعَةٍ فَصَلِّيَا مَعَهُمْ فَإِنَّهَا لَکُمَا نَافِلَةٌ
زیاد بن ایوب، ہشیم، یعلی بن عطاء، جابربن یزید بن اسودعامری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ ہمراہ نماز فجر میں مسجد خفیف میں موجود تھا (جو کہ مقام منٰی میں ہے) جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہو چکے تو دیکھا کہ دو شخص پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے نماز نہیں ادا کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ان دونوں اشخاص کو میرے پاس لے کر آؤ۔ لوگ ان کو لے کر آئے اور ان کی رگیں پھڑک رہے تھیں (بوجہ خوف کے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے ہم لوگوں کہ ہمراہ کس وجہ سے نماز نہیں ادا کی تھی؟ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم اپنی جگہ نماز ادا کر چکے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم ایسا نہ کرو جس وقت تم اپنے ٹھکانوں میں نماز ادا کرلو پھر تم اس مسجد میں آؤ کہ جس جگہ جماعت ہوتی ہے تو تم دوسری مرتبہ نماز پڑھ لو وہ نماز نفل نماز شمار ہوگی۔
It was narrated that Abu Dharr said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to me, and struck my thigh: ‘What will you do if you stay among people who delay the prayer until its time is over?’ He said: ‘What do you command me to do?’ He said: ‘Offer the prayer on time, then go about your business, Then if the Iqamah for that prayer is said and you are in the Masjid, then pray.” (Sahih).