امام کو نماز کے درمیان کون کونسا کام کرنا درست ہے؟
راوی: قتیبہ , سفیان , عثمان بن ابوسلیمان , عامر بن عبداللہ بن زبیر , عمرو بن سلیم زرقی , ابوقتادہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَؤُمُّ النَّاسَ وَهُوَ حَامِلٌ أُمَامَةَ بِنْتَ أَبِي الْعَاصِ عَلَی عَاتِقِهِ فَإِذَا رَکَعَ وَضَعَهَا وَإِذَا رَفَعَ مِنْ سُجُودِهِ أَعَادَهَا
قتیبہ، سفیان، عثمان بن ابوسلیمان، عامر بن عبداللہ بن زبیر، عمرو بن سلیم زرقی، ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امامت فرما رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے کاندھوں پر (اپنی نواسی) حضرت امامہ بنت ابی العاص کو اٹھائے ہوئے تھے جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع کرنے کے واسطے ان کو زمین پر بٹھلاتے تھے پھر جب سجدہ سے اٹھتے تو اس کو اٹھاتے اور اپنے کاندھوں پر بٹھلاتے۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Does the one who raises his head before the Imam not fear that Allah may turn his head into the head of a donkey?” (Sahih).