امام لوگوں کو صفیں درست کرنے کی توجہ دلائے اور لوگوں کو ملا کر کھڑے ہونے کی ہدایت کرے
راوی: علی بن حجر , اسماعیل , حمید , انس
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَجْهِهِ حِينَ قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ قَبْلَ أَنْ يُکَبِّرَ فَقَالَ أَقِيمُوا صُفُوفَکُمْ وَتَرَاصُّوا فَإِنِّي أَرَاکُمْ مِنْ وَرَائِ ظَهْرِي
علی بن حجر، اسماعیل، حمید، انس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت نماز پڑھنے کیلئے کھڑے ہوتے تو ہم لوگوں کی جانب تکبیر تحریمہ سے قبل متوجہ ہوتے پھر ارشاد فرمایا کہ تم لوگ اپنی صفیں برابر کرو (اور تم لوگ مل کر کھڑے ہوجاؤ) اس لئے کہ میں تم لوگوں کو پیچھے کی جانب دیکھتا ہوں۔
Anas narrated that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Make your rows solid and close together, and keep your necks in line. By the One in Whose Hand is the soul of Muhammad! I can see the Shaitan entering through the gaps in the rows as if they are small sheep.” (Sahih)