سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ امامت کے متعلق احادیث ۔ حدیث 816

جس وقت امام آگے کی جانب بڑھے تو صف کو برابر کرنے کے واسطے کیا کہنا چاہئے؟

راوی: بشربن خالد عسکری , غندر , شعبہ , سلیمان , عمارة بن عمیر , ابومعمر , ابومسعود

أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْکَرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَوَاتِقَنَا وَيَقُولُ اسْتَوُوا وَلَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُکُمْ وَلْيَلِيَنِّي مِنْکُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَی ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْکَمْ مَرَّةً يَقُولُ اسْتَوُوا

بشربن خالد عسکری، غندر، شعبہ، سلیمان، عمارة بن عمیر، ابومعمر، ابومسعود سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم لوگوں کے مونڈھوں پر اور سینوں پر ہاتھ پھیرا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم فرمایا کرتے تھے کہ تم لوگ برابر ہوجاؤ اور آگے پیچھے نہ ہو ورنہ تم لوگوں کے قلوب میں اختلاف پیدا ہو جائے گا اور مجھ سے وہ لوگ قریب رہیں جو کہ سمجھ بوجھ والے حضرات ہیں پھر وہ لوگ نزدیک رہیں جو ان سے نزدیک ہیں پھر وہ لوگ جو ان سے نزدیک ہیں۔

It was narrated from Anas that the Prophet ~ used to say: “Make your rows straight, make your rows straight, make your rows straight. By the One in Whose Hand is my soul! I can see you behind me as I can see you in front of me.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں