اس شخص کی پیروی کرنا جو امام کی اتباع کر رہا ہو
راوی: محمود بن غیلان , ابوداؤد , شعبہ , موسیٰ بن ابوعائشہ صدیقہ
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِي عَائِشَةَ قَالَ سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَبَا بَکْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ قَالَتْ وَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ يَدَيْ أَبِي بَکْرٍ فَصَلَّی قَاعِدًا وَأَبُو بَکْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ وَالنَّاسُ خَلْفَ أَبِي بَکْرٍ
محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، موسیٰ بن ابوعائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق کو نماز کی امامت فرمانے کا حکم فرمایا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابوبکر صدیق کے سامنے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر نماز امامت فرما رہے تھے اور حضرت ابوبکر صدیق لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے اور تمام حضرات حضرت ابوبکر صدیق کی اقتداء میں نماز ادا فرما رہے تھے۔
It was narrated that Jabir said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم led us in Zuhr prayer and Abu Bakr was behind him. When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said the Takbir, Abu Bakr said the Takbir so that the people could hear.” (Sahih)