سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 80

اگر خادم وضو کرنے والے شخص کے اعضاء پر وضو کا پانی ڈالتا جائے

راوی: سلیمان بن داؤد و حارث بن مسکین , ابن وہب , مالک و یونس و عمرو بن حارث , ابن شہاب , عباد بن زیاد , عروہ بن مغیرة , مغیرہ

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْکِينٍ قِرَائَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ عَنْ مَالِکٍ وَيُونُسَ وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُمْ عَنْ عَبَّادِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ سَکَبْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تَوَضَّأَ فِي غَزْوَةِ تَبُوکَ فَمَسَحَ عَلَی الْخُفَّيْنِ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ لَمْ يَذْکُرْ مَالِکٌ عُرْوَةَ بْنَ الْمُغِيرَةِ

سلیمان بن داؤد و حارث بن مسکین ، ابن وہب ، مالک و یونس و عمرو بن حارث ، ابن شہاب ، عباد بن زیاد ، عروہ بن مغیرة ، حضرت مغیرہ سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک میں جس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو فرمایا تو میں نے (نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر) پانی ڈالا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں موزوں پر مسح فرمایا۔ امام نسائی کہتے ہیں کہ مالک نے عروہ بن مغیرہ کا ذکر نہیں کیا۔

It was narrated from ‘Urwah bin Al-Mughira that he heard his father say: “I poured water for the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم when he performed Wudu’ during the battle of Tabuk, and he wiped over his Khuff.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں