باب ہر وقت مسواک کرنا
راوی: علی بن خشرم , عیسیٰ و ابن یونس , مسعر , مقدام و ابن شریع , شریح بن حبان
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عِيسَی وَهُوَ ابْنُ يُونُسَ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ الْمِقْدَامِ وَهُوَ ابْنُ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ بِأَيِّ شَيْئٍ کَانَ يَبْدَأُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ قَالَتْ بِالسِّوَاکِ
علی بن خشرم، عیسیٰ و ابن یونس، مسعر، مقدام و ابن شریع، حضرت شریح بن حبان سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے دریافت کیا کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکان میں تشریف لے جاتے تو گھر میں سب سے پہلے کس کام سے شروع فرماتے؟ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسواک سے شروعات فرماتے (یعنی سب سے پہلے مسواک کرتے)۔
It was narrated from Al-Miqdam— Abu Shuraih — that his father said: “I said to ‘Aishah: ‘What did the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, start with when he entered his house?’ She said: ‘The Siwak.” (Sahih)