برتن سے وضو کے متعلق فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
راوی: قتیبہ , مالک , اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ , انس
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَانَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَالْتَمَسَ النَّاسُ الْوَضُوئَ فَلَمْ يَجِدُوهُ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوئٍ فَوَضَعَ يَدَهُ فِي ذَلِکَ الْإِنَائِ وَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يَتَوَضَّئُوا فَرَأَيْتُ الْمَائَ يَنْبُعُ مِنْ تَحْتِ أَصَابِعِهِ حَتَّی تَوَضَّئُوا مِنْ عِنْدِ آخِرِهِمْ
قتیبہ ، مالک ، اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا اس حال میں کہ نماز عصر ادا کرنے کا وقت ہوگیا لوگوں نے وضو کے لئے پانی تلاش کیا لیکن پانی نہ مل سکا۔ اس کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پانی پیش کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک اس برتن میں رکھ دیا اور لوگوں کو وضو کرنے کا حکم فرمایا تو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک انگلیوں سے پانی ٹپک رہا تھا یہاں تک کہ اخیر میں جو شخص تھا اس نے بھی وضو کیا۔
It was narrated that Anas said: “I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم when the time for ‘Asr prayer had come. The people looked for (water for) Wudubut they could not find any. Then some (water for) Wudu’ was brought to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم. He put his hand in that vessel and told the people to perform Wudu , and I saw water springing from beneath his fingers, until they had all performed Wudu." (Sahih)