اگر ایک آدمی نے غور کر کے بیت اللہ شریف کی جانب نماز ادا کی پھر علم ہوا قبلہ اس جانب نہیں تھا
راوی: قتیبہ , مالک , عبداللہ بن دینار , عبداللہ ابن عمر
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَمَا النَّاسُ بِقُبَائَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ جَائَهُمْ آتٍ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ فَاسْتَقْبِلُوهَا وَکَانَتْ وُجُوهُهُمْ إِلَی الشَّامِ فَاسْتَدَارُوا إِلَی الْکَعْبَةِ
قتیبہ، مالک، عبداللہ بن دینار، عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ مسجد قبا میں نماز فجر ادا فرما رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ آج کی رات رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن کریم نازل ہوا ہے اور حکم ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کعبہ کی جانب رخ کر کے نماز ادا کرنے کا ۔ یہ بات سن کر لوگوں نے (بحالت نماز میں) بیت اللہ شریف کی جانب رخ کر لیا پہلے ان کے رخ ملک شام کی جانب تھے پھر ان کے رخ بیت اللہ شریف کی جانب پھر گئے۔
It was narrated that ‘Aishah, may Allah be pleased with her, said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was asked during the campaign of Tabuk about the Sutrah of one who is praying. He said: ‘Something as high as the back of a camel saddle.” (Sahih)