بیت اللہ شریف کی طرف چہرہ کرنا
راوی: محمد بن اسماعیل بن ابراہیم , اسحاق بن یونس زرق , زکریا بن ابوزائدة , ابواسحاق , براء بن عازب
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ عَنْ زَکَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ فَصَلَّی نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا ثُمَّ وُجِّهَ إِلَی الْکَعْبَةِ فَمَرَّ رَجُلٌ قَدْ کَانَ صَلَّی مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی قَوْمٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ وُجِّهَ إِلَی الْکَعْبَةِ فَانْحَرَفُوا إِلَی الْکَعْبَةِ
محمد بن اسماعیل بن ابراہیم، اسحاق بن یونس زرق، زکریا بن ابوزائدة، ابواسحاق، براء بن عازب سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو بیت المقدس کی جانب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سولہ ماہ تک نماز ادا فرمائی۔ اس کے بعد بیت اللہ شریف کی جانب چہرہ مبارک فرمایا۔ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز ادا کر کے قبیلہ انصار کی ایک قوم کے نزدیک گیا اور وہ (بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھ رہے تھے)۔ اس نے کہا میں شہادت دیتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ شریف کی جانب چہرہ مبارک فرمایا ہے ان لوگوں نے یہ بات سننے کے فوراً بعد (بحالت نماز) بیت اللہ شریف کی جانب رخ کرلیا۔
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to pray atop his mount while traveling, facing whatever direction it was facing.” (One of the narrators) Malik said: “Abdullah bin Dinar said: ‘And Ibn ‘Umar used to do likewise.” (Sahih)