حائضہ عورت کے جھوٹے کا بیان
راوی: عمرو بن علی , عبدالرحمن , سفیان , مقدام بن شریح , عائشہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کُنْتُ أَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ فَيَضَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاهُ حَيْثُ وَضَعْتُ وَأَنَا حَائِضٌ وَکُنْتُ أَشْرَبُ مِنْ الْإِنَائِ فَيَضَعُ فَاهُ حَيْثُ وَضَعْتُ وَأَنَا حَائِضٌ
عمرو بن علی ، عبدالرحمن ، سفیان ، مقدام بن شریح ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں ہڈی کو چوسا کرتی تھی اس کے بعد جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی جگہ اپنا منہ رکھ کر چوسا کرتے تھے کہ جہاں پر میں نے منہ رکھا تھا حالانکہ میں اس وقت حائضہ ہوتی تھی اور میں برتن میں پانی پیتی پھر جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اس جگہ اپنا منہ لگا کر پانی پیتے کہ جہاں میں نے منہ لگایا تھا حالانکہ میں اس وقت حیض سے ہوا کرتی تھی۔ (اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ جس عورت کو حیض آرہا ہو اس کا جھوٹا پاک ہے اور اس کے پسینے کا بھی یہی حکم ہے۔)
It was narrated that ‘Aishah, may Allah be pleased with her, said: “While I was menstruating, I would nibble meat from a bone, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would put his mouth where mine had been. And while I was menstruating, I would drink from a vessel and he would put his mouth where mine had been.” (Sahih)