اس مسجد کا تذکرہ جو کہ تقوی پر تعمیر کی گئی
راوی: قتیبہ , لیث , عمران بن ابوانس , ابن ابوسعید خدری
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ عَنْ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ تَمَارَی رَجُلَانِ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ فَقَالَ رَجُلٌ هُوَ مَسْجِدُ قُبَائَ وَقَالَ الْآخَرُ هُوَ مَسْجِدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ مَسْجِدِي هَذَا
قتیبہ، لیث، عمران بن ابوانس، ابن ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ دو اشخاص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بحث کی اس مسجد میں کہ جس کے متعلق ارشاد باری ہے یعنی وہ مسجد جو ایسی ہے کہ جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی اور جو کہ شروع دن سے اس قابل ہے کہ تم کھڑے ہو اس میں۔ اس پر ایک شخص نے عرض کیا وہ تو مسجد قبا ہے۔ دوسرے شخص نے کہا وہ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ میری مسجد ہے۔ (یعنی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to come to Qubá’ riding and walking.” (Sahih)