کونسی مسجد پہلے بنائی گئی؟
راوی: علی بن حجر , علی بن مسہر , اعمش
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ کُنْتُ أَقْرَأُ عَلَی أَبِي الْقُرْآنَ فِي السِّکَّةِ فَإِذَا قَرَأْتُ السَّجْدَةَ سَجَدَ فَقُلْتُ يَا أَبَتِ أَتَسْجُدُ فِي الطَّرِيقِ فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ أَوَّلًا قَالَ الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ قُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ الْمَسْجِدُ الْأَقْصَی قُلْتُ وَکَمْ بَيْنَهُمَا قَالَ أَرْبَعُونَ عَامًا وَالْأَرْضُ لَکَ مَسْجِدٌ فَحَيْثُمَا أَدْرَکْتَ الصَّلَاةَ فَصَلِّ
علی بن حجر، علی بن مسہر، اعمش سے روایت ہے کہ مجھ سے حضرت ابراہیم نے کہا کہ میں اپنے والد کے سامنے قرآن کی تلاوت کر رہا تھا (مقام) سکہ میں پس جس وقت آیت سجدہ کی تلاوت کرتا تو وہ سجدہ کرتے میں نے کہا کہ ابا جان! تم اللہ کے راستہ میں سجدہ کرتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سنا کہ وہ فرماتے تھے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا دنیا میں کونسی مسجد سب سے پہلے تعمیر کی گئی؟ انہوں نے فرمایا مسجد حرام۔ میں نے کہا پھر کونسی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسجد اقصی (بیت المقدس) میں نے کہا کہ ان دونوں مساجد میں کس قدر وقفہ تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چالیس سال اور تمام ہی زمین تمہارے واسطے مسجد ہے کہ جس جگہ نماز کا وقت شروع ہوجائے نماز ادا کرلو۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas that Maimunah the wife of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Whoever prays in the Masjid of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (that is good), for I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم say: ‘One prayer offered there is better than a thousand prayers offered elsewhere, except the Masjid of the Ka’bah.” (Sahih)