اذان دینے والا شخص امام کو اطلاع دے کہ جس وقت نماز شروع ہونے لگے
راوی: محمد بن عبداللہ بن عبدالحکم , شعیب , لیث , خالد , ابن ابوہلال , مخرمةبن سلیمان , کریب
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ اللَّيْثِ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ أَنَّ کُرَيْبًا مُولِي ابْنِ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قُلْتُ کَيْفَ کَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ فَوَصَفَ أَنَّهُ صَلَّی إِحْدَی عَشْرَةَ رَکْعَةً بِالْوِتْرِ ثُمَّ نَامَ حَتَّی اسْتَثْقَلَ فَرَأَيْتُهُ يَنْفُخُ وَأَتَاهُ بِلَالٌ فَقَالَ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ وَصَلَّی بِالنَّاسِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
محمد بن عبداللہ بن عبدالحکم، شعیب، لیث، خالد، ابن ابوہلال، مخرمہ بن سلیمان، کریب سے روایت ہے کہ جو کہ حضرت عبداللہ بن عباس کے غلام تھے کہ میں نے حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے دریافت کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے وقت کس وقت نماز ادا فرماتے تھے؟ انہوں نے بیان فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گیارہ رکعت مع وتر کے پڑھتے حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سست ہو گئے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نیند میں خر اٹے لیتے ہوئے دیکھا۔ اسی دوران حضرت بلال پہنچ گئے اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! نماز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور دو رکعت ادا فرمائیں پھر نماز کی اقتداء لوگوں کے ہمراہ فرمائی اور وضو نہیں فرمایا۔
It was narrated from ‘Abdullah bin Abi Qatadah that his father said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘When the Iqamah for prayer is said, do not stand up until you see that I have come out.” (Sahih)