اذان دینے کے وقت آواز کو اونچا کرنا
راوی: محمد بن مثنی , معاذبن ہشام , قتادہ , ابواسحاق کوفی , براء بن عازب
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الْکُوفِيِّ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِکَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَی الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ وَالْمُؤَذِّنُ يُغْفَرُ لَهُ بِمَدِّ صَوْتِهِ وَيُصَدِّقُهُ مَنْ سَمِعَهُ مِنْ رَطْبٍ وَيَابِسٍ وَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ صَلَّی مَعَهُ
محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، قتادہ، ابواسحاق کوفی، براء بن عازب سے روایت کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ اللہ تعالیٰ رحمت نازل فرماتا ہے اور اس کے فرشتے دعا مانگتے ہیں صف اول والوں کے لئے اور اذان دینے والوں کی مغفرت ہوتی ہے کہ جس جگہ تک اس کی آواز بلند ہو اور سچا کہتے ہیں اس کو جو سنتا ہے اس شخص کی اذان کو تر اور خشک (یعنی دو اشیاء جو کہ تر ہیں اور وہ اشیاء جو بالکل خشک ہیں) اور ایسے شخص کو اجر اور ثواب ملتا ہے ہر ایک نمازی شخص کے برابر جو کہ اس کے ساتھ نماز پڑھے۔
It was narrated that Abu Mahdhurah said: “I used to call the Adhan for the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and in the first Adhan of Fajr I used to say: ‘(Come to prosperity, prayer is better than sleep, prayer is better than sleep, Allah is the Greatest, Allah is the Greatest, there is none worthy of worship except Allah).” (Sahih).