جو نماز نیند کی حالت میں قضاہو جائے تو اس کو اگلے دن وقت پر پڑھ لے
راوی: سوید بن نصر , عبداللہ , معمر , زہری , سعید بن مسیب , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَکَرَهَا فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَی يَقُولُ أَقِمْ الصَّلَاةَ لِلذِّکْرَی قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ هَکَذَا قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْکَيْفَ يُقْضَی الْفَائِتُ مِنْ الصَّلَاةِ
سوید بن نصر، عبد اللہ، معمر، زہری، سعید بن مسیب، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی وقت کی نماز پڑھنا بھول جائے تو اس کو چاہیے کہ جس وقت یاد آئے تو اسی وقت اس وقت کی نماز پڑھ لے کیونکہ ارشاد باری ہے تم لوگ نماز قائم کرو جس وقت کہ تم کو یاد آجائے۔ حضرت معمر نے فرمایا کہ میں نے حضرت زہری سے دریافت کیا کہ جو کہ اس حدیث شریف کی روایت کرنے والے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آیت کریمہ کو اسی طریقہ سے تلاوت فرمایا ہے یعنی اس لفظ کو (لِذِکرِی) پڑھا ہے۔ انہوں نے فرمایا جی ہاں اور مشہور قرأت (لِذِکرِی) ہے۔
It was narrated from Buraid bin Abi Mariam that his father said: “We were with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم on a journey, and we kept going one night, then when it was nearly morning the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم dismounted and slept, and the people slept too. We did not wake up until the sun had risen. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم asked the Mu‘adhdhin to call the Adhan, then he prayed the two Rak’ahs before Fajr, then he asked him to say the Iqamah, then he led the people in prayer. Then he told us about everything that will happen until the Hour begins.” (Hasan)