سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نمازوں کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 582

نمازعصر کے بعد نماز کی اجازت کا بیان

راوی: علی بن حجر , اسمعیل , محمد بن ابوحرملة , ابوسلمہ

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَرْمَلَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ السَّجْدَتَيْنِ اللَّتَيْنِ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهِمَا بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَالَتْ إِنَّهُ کَانَ يُصَلِّيهِمَا قَبْلَ الْعَصْرِ ثُمَّ إِنَّهُ شُغِلَ عَنْهُمَا أَوْ نَسِيَهُمَا فَصَلَّاهُمَا بَعْدَ الْعَصْرِ وَکَانَ إِذَا صَلَّی صَلَاةً أَثْبَتَهَا

علی بن حجر، اسماعیل، محمد بن ابوحرملة، ابوسلمہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ان دو رکعت کا پوچھا جن کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز عصر کے بعد ادا فرماتے تھے۔ عائشہ صدیقہ نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دو رکعت کو عصر سے قبل ادا فرماتے تھے ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک کام پیش آگیا یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کچھ بھول ہوگئی تو ان دو رکعت کو نماز عصر کے بعد ادا کر لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت کسی وقت کی نماز ادا فرماتے تو اس کو مضبوطی سے ادا فرماتے۔

It was narrated from Umm Salamah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم once prayed two Rak’ahs after ‘Asr in her house. She asked him about that and he said: “They are two Rak’ahs that I used to pray after Zuhr, but I got distracted and forgot them until I prayed ‘Asr.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں