پانی میں کتنی ناپاکی گرنے سے وہ نا پاک نہیں ہوتا اس کی حد کا بیان
راوی: ابوسعیدخدری
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَهِيَ بِئْرٌ يُطْرَحُ فِيهَا لُحُومُ الْکِلَابِ وَالْحِيَضُ وَالنَّتَنُ فَقَالَ الْمَائُ طَهُورٌ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْئٌ
ابوسعیدخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا ہم لوگ بئربضاعہ (مدینہ منورہ میں ایک کنویں کا نام) کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں اور بئربضاعہ ایک ایسا کنواں ہے جس میں حیض کے کپڑے اور مرے ہوئے کتے اور بدبودار اشیاء ڈالی جاتی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پاک ہے اور اس کو کوئی شئے ناپاک نہیں کرتی۔
xxx??