سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ نمازوں کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 531

نماز عشاء میں جلدی کا حکم

راوی: عمرو بن علی و محمد بن بشار , محمد , شعبہ , سعد بن ابراہیم , محمد بن عمرو بن حسن , حجاج , جابر بن عبداللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَسَنٍ قَالَ قَدِمَ الْحَجَّاجُ فَسَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الظُّهْرَ بِالْهَاجِرَةِ وَالْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَائُ نَقِيَّةٌ وَالْمَغْرِبَ إِذَا وَجَبَتْ الشَّمْسُ وَالْعِشَائَ أَحْيَانًا کَانَ إِذَا رَآهُمْ قَدْ اجْتَمَعُوا عَجَّلَ وَإِذَا رَآهُمْ قَدْ أَبْطَئُوا أَخَّرَالشَّفَقُ

عمرو بن علی و محمد بن بشار، محمد، شعبہ، سعد بن ابراہیم، محمد بن عمرو بن حسن، حجاج، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر دوپہر کے وقت ادا فرماتے تھے (یعنی سورج ڈھلتے ہی) اور نماز عصر اس وقت ادا فرماتے تھے کہ سورج سفید اور صاف ہوتا اور نماز مغرب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس وقت ادا فرمائی جب کہ سورج غروب ہوگیا اور نماز عشاء (کے بارے میں معمول یہ تھا) جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملاحظہ فرماتے کہ مجمع ہوگیا ہے تو جلدی ادا فرماتے اور جس وقت دیکھتے کہ لوگوں نے تاخیر فرما دی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تاخیر فرماتے۔

It was narrated that An Numan bin Bashir said: “I am the most knowledgeable of people about the time of the ‘Ishd’ prayer. The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, used to pray it when the moon set on the third night of the month.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں