پانی سے استنجا کرنے کا حکم
راوی: قتیبہ , ابوعوانہ , قتادہ , معاذة , عائشہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ مُرْنَ أَزْوَاجَکُنَّ أَنْ يَسْتَطِيبُوا بِالْمَائِ فَإِنِّي أَسْتَحْيِيهِمْ مِنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَفْعَلُهُ
قتیبہ، ابوعوانہ، قتادہ، معاذة، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے خواتین سے کہا کہ تم اپنے اپنے شوہروں کو پانی سے استنجاء کرنے کا حکم دو کیونکہ مجھ کو اس طرح کی بات کرنے میں شرم و حیاء محسوس ہوتی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی سے استنجاء کیا کرتے تھے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “Tell your husbands to clean themselves with water, for I am too shy to tell them myself. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to do that.” (Sahih)