پانی سے استنجا کرنے کا حکم
راوی: اسحاق بن ابراہیم , نضر , شعبہ , عطاء بن ابومیمونہ , انس بن مالک
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَائَ أَحْمِلُ أَنَا وَغُلَامٌ مَعِي نَحْوِي إِدَاوَةً مِنْ مَائٍ فَيَسْتَنْجِي بِالْمَائِ
اسحاق بن ابراہیم، نضر، شعبہ، عطاء بن ابومیمونہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت پاخانہ کرنے جاتے تو میں اور میرا ایک ساتھی ایک لڑکا پانی کا ڈول اٹھا کر (ساتھ) چلتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی سے استنجاء کرتے۔
Anas bin Malik said: “When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would go to the toilet, I and another boy like me would bring a small leather vessel of water and he would clean himself with water.” (Sahih)