سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ غسل کا بیان ۔ حدیث 449

شرم گاہ چھونے سے وضو ٹوٹ جانے سے متعلق

راوی: قتیبہ , لیث , ابن شہاب , عروہ بن زبیر

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ أَنَّهُ قَالَ الْوُضُوئُ مِنْ مَسِّ الذَّکَرِ فَقَالَ مَرْوَانُ أَخْبَرَتْنِيهِ بُسْرَةُ بِنْتُ صَفْوَانَ فَأَرْسَلَ عُرْوَةُ قَالَتْ ذَکَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يُتَوَضَّأُ مِنْهُ فَقَالَ مِنْ مَسِّ الذَّکَرِ

قتیبہ، لیث، ابن شہاب، عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ مروان بن حکم نے بیان کیا کہ شرم گاہ چھونے سے وضو لازمی ہے اور فرمایا کہ مجھ سے حضرت بسرہ بنت صفوان نے اس واقعہ کو بیان فرمایا کہ حضرت عروہ نے کسی کو حضرت بسرہ کے پاس بھیجا۔ بسرہ نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان باتوں کا تذکرہ فرمایا کہ جن سے وضو کرنا لازم ہوتا ہے تو ارشاد فرمایا کہ شرم گاہ کو چھونے سے وضو کرنا لازم ہے۔

It was narrated that Marwan bin Al-Hakam said that one should perform Wudu after touching one’s penis. Marwan said: “Busrah bint Safwan told me that.” ‘Urwah sent someone to check that, and she said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم mentioned what Wudil’ is done for, and said: ‘Touching the penis.”(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں